
بیجنگ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چینی خلائی راکٹ ’لانگ مارچ فائیو بی‘ کے ٹکڑے زمین کے کرہ ہوائی میں داخلے کے بعد جزائر مالدیپ سے مغرب کی طرف بحر ہند میں جا گرے۔ یہ بات چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتائی۔ یہ چینی راکٹ اپریل کے اواخر میں اٹھارہ ٹن وزنی ماڈیول ’تیان ہے‘ کو لے کر خلائی سفر پر روانہ ہوا تھا۔
Everyone else following the #LongMarch5B re-entry can relax. The rocket is down. You can see all relevant information and updates here on Twitter/Facebook, so there is no need to keep visiting the space-track dot org website.
— Space-Track (@SpaceTrackOrg) May 9, 2021
تیان ہے اس چینی خلائی اسٹیشن کا مرکزی حصہ ہو گا، جو بیجنگ خلا میں قائم کرنا چاہتا ہے۔ قبل ازیں خلائی تحقیق کے ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ اس چینی راکٹ کے بے قابو ہو جانے والے حصے موجودہ ویک اینڈ پر زمین کے کرہ ہوائی میں داخلے کے بعد ممکنہ طور پر کسی رہائشی علاقے میں بھی گر سکتے تھے۔



