بین ریاستی خبریں

ڈاکٹر دِل آراء زاہد رشید کی M.S.(جنرل سرجری) میں شاندار کامیابی

مالیگاوں:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)الحمد للہ ، شعبۂ طب میں شہر عزیز کے طلباء اور طالبات کی کامیابیوں کا سلسلہ نہ صرف دراز ہے۔ بلکہ مختلف شعبوں میں شہر کے اوّلین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہورہا ہے۔ اِسی سلسلے کی تازہ کڑی ڈاکٹر دِل آراء کی ایم۔ ایس جنرل سرجری میں شاندار کامیابی ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ڈاکٹر دِل آراء شہر کے قدیم اور اپنی طبی مہارت کیلئے مشہور ڈاکٹر شیخ سلیم، سابق صدر بلدیہ مالیگاؤں میونسپل کونسل کی پسرزادی اور ڈاکٹر زاہد رشید کی دُختر ہیں۔ موصوفہ نے میرج کی گورنمنٹ میڈیکل کالج سے ایم۔ ایس۔ (جنرل سرجری) میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گورنمنٹ کالج سے شعبۂ طب میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والی غالباً شہر کی پہلی خاتون ڈاکٹر ہیں۔

ڈاکٹر صاحبہ اِس شعبے میں مزید سوپر اسپیشلٹی کے حصول کیلئے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کی خواہش مند ہیں۔ اللہ رب العزت ان کے مقصد کے حصول میں کامیابی سے سرفراز کرے۔ آمین۔ ڈاکٹر دِل آراء کے ساتھ اُن کے والدین کو بھی احباب و اہلیان شہر کی جانب سے دِلی مبارکباد۔

تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات
یوسفی آن لائن سروسیس اینڈ ڈی ٹی پی سینٹر
یوسفی مختار احمد، یوسفی نہال احمد، یوسفی زاہد اختر، یوسفی شاہد ندیم

متعلقہ خبریں

Back to top button