قومی خبریں

کرناٹک: اسکول کھلتے ہی 10 اساتذہ ہوئے کورونا پازیٹو، 7 اسکول کیے گئے بند

ہاسن:(ایجنسیز) کرناٹک میں کم از کم 10 اساتذہ کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ سے متاثر پائے گئے ہیں اور سات اسکولوں کو کھولنے کے بعد پھر سے بند کر دیا ہے۔ ہاسن کے ڈی ڈی پی ا?ئی پرکاش کے مطابق ضلع کے پرائمری اسکولوں کے کم از کم 10 اساتذہ کورونا پوزیٹو پائے گئے۔ کورونا سے متاثر اساتذہ میں ہولینرسیپورہ اسکول کے دو، ہاسن کے دو، چَنّرایمپتن کے تین اساتذہ شامل ہیں اور اس کی وجہ سے ان اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ کووِڈ۔19 سے متاثر ہوئے 10 اساتذہ اپنے گھروں میں رہ کر علاج کروا رہے ہیں۔ضلع کے تمام اسکولوں کو ہر دن سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ منگلور کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے دو اساتذہ کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ دونوں جنوبی کنڑ ضلع میں کووِڈ پوزیٹو پائے گئے 44 اساتذہ میں شامل ہیں۔ سْلائی بلاک کے تعلیمی افسر ایچ ڈی مہادیو نے بتایا کہ نئے سال میں اسکول کے کھلنے کے پہلے بلپا اور سبرامنیم کے دو اساتذہ کا ا رٹی۔پی سی ا ر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ بلپا اسکول کے ٹیچر کی تفتیش کے نتیجے ابھی نہیں لائے ہیں اور وہ اسکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں جبکہ سبرامنیم کے ٹیچر اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button