بین ریاستی خبریں

کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز چھ لاکھ سے تجاوز

بنگلورو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی آنے کی وجہ سے ایکٹو کیسز بڑھ کرچھ لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔ یہ تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ریاست میں ہفتہ کے روز 41،664 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر21.71 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، لیکن یہ تشویش کی بات ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز بڑھ کر 6.05 لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔

کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک انفیکشن کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 21،71،931 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 34،425 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے نجات ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15،44،982 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 349 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 21،434 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں کرناٹک پورے ملک میں کرناٹک پہلے نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر 5.19 لاکھ کیسز کے ساتھ مہاراشٹرا دوسرے نمبر پر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button