بین ریاستی خبریں

کرونا بحران میں بلیک فنگس کی تباہ کاری : 36 میں سے 29 مریضوں کونکلوانی پڑی آنکھ اور جبڑا

لدھیانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بلیک فنگس کا خطرہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ اب تک ضلع میں اس کے 36 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 80فیصد کے آپریشن ہوئے ہیںں ساتھ ہی مشتبہ مریضوں کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔ جمعرات کو 3 نئے مریضوں کا آپریشن کیا گیا ہے۔ ایک ہی وقت میں 2 مشتبہ مریض بھی ملے ہیں۔واضح ہو کہ بلیک فنگس ذیابیطس کے مریضوں کے لئے زیادہ خطرہ بتایا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق جن مریضوں کی قوت مدافعت کمزور ہے ، انہیں بلیک فنگس کا زیادہ خطرہ ہے ،اگر بروقت علاج نہ کیا گیا تو آنکھ اور جبڑا نکالنے پڑسکتے ہیں۔ابتدائی علامات کو نظرانداز کیا جارہاہے، اس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ذیابیطس کے 9.8 فیصد مریض ہیں،جولائی 2020 میں ضلع میں ڈور ٹو ڈور سروے کے مطابق شوگر کے 21387 مریض تھے۔

ان مریضوں کو اپنی شوگر کی پوری دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے، جیسے ہی شوگر زیادہ بڑھتی ہے ، فنگس کو جسم میں داخل ہونے اور راستہ بنانے کا موقع ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button