
پٹنہ:(اردودنیا.اِن) لوگ انہیں اصلی نام سے نہیں جانتے ہیں ، لیکن جیسے ہی آکسیجن مین‘ کا ذکر ہوتا ہے ، ہر شخص انہیں پہچان لیتا ہے۔یہ وہ شخص ہیں ، جوآکسیجن کے ذریعہ بحران کے وقت شدید بیمار مریضوں کی جان بچاتے ہیں ۔ ایک خصوصی مشن کے تحت پٹنہ کے رہائشی گورو رائے نے اب تک پٹنہ اور بہار کے دیگر حصوں میں ہو م آئی سو لیشن میں1100 سے زیادہ مریض کی جانیں بچانے میں مدد کی ہے۔
وہ متاثرہ افراد کو مفت آکسیجن سلنڈر مہیا کرتے ہیں۔ گورو کے مطابق کرونا کی دوسری لہر میں انہوں نے صرف پٹنہ میں 365 آکسیجن سلنڈر ضرورت مندوں کو فراہم کیے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب ہسپتال بیڈ اور آکسیجن کی قلت کے باعث کرونا مریضوں کو اسپتال میں داخلے سے منع کررہے ہیں ۔ گورو رائے متاثرہ افراد کے لئے فرشتہ بن کر ابھرے ہیں۔ کئی سارے مریضوں نے ان کی کوششوں کے باعث نئی زندگی پائی ہے۔
52 سالہ گورو رائے ایک نجی کمپنی میں کام کرتے ہیں ،جو پٹنہ میں کاروں کے لئے اعلی سکیورٹی نمبر پلیٹ بناتی ہے ، جبکہ ان کی اہلیہ ارونا بھاردواج آکسیجن بینک چلاتی ہیں ، ان کے پاس 10 کیلو کے 250 سے زیادہ آکسیجن سلنڈر ہیں۔ رائے کا کہنا ہے کہ یہ خیال اس کے ذہن میں اس وقت آیا ،جب انہیں گذشتہ سال جولائی میں اس وائرس کے باعث پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرونا کے مریضوں کو ، جنہیں آکسیجن کی کی ضرورت تھی، بری حالت میں دیکھا تھا۔
میں گھر واپس آیا اور اپنی اہلیہ سے کہا کہ اگر میں بچ گیا تو میں ان لوگوں کے لئے کچھ کروں گا۔ کچھ ہی دنوں میں میں صحت یاب ہوگیا اور میں سمجھ گیا کہ خدا نے یہ کام میرے لئے چھوڑ دیا ہے۔ وہ اپنی تنخواہ ، اہلیہ کی مالی مدد اور کچھ قریبی دوستوں کی مدد سے یہ کام شروع کردیا ۔ انہوں نے صرف تین آکسیجن سلنڈروں کے ساتھ جولائی 2020 میں کام شروع کیا اور اسے 54 سلنڈروں تک بڑھا یا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بہار فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی انہیں 200 سلنڈر فراہم کئے گئے۔



