کرونا بھیانک شکل اختیار کررہا ہے اگر یہی صورتحال رہی ،تو لاک ڈاؤن نافذ لگایاجاسکتاہے : ادھو ٹھاکرے
ممبئی:(اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا میں کرونا کی ہلاکت خیزی کے درمیان وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاستی عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا میں ایک بھیانک شکل اختیارکرچکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان کے آغاز میں کہا کہ لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں ، میں ابھی اس کا جواب نہیں دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کی صورتحال ایسی ہی بنی رہی ، تو لاک ڈاؤن پر غور کیا جائے گا ، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ سخت قوانین کو کچھ دن لاگو کرنے پڑیں گے ، آنے والے دنوں میں اسکی اطلاع دے دی جائی گی۔ اگر حالات بے قابو ہوئے ، تو پھر اس پر غور کرنا ہوگا۔
میں ایک دو دن میں اس کی وضاحت کروں گا ،ملازمت پھر مل جائے گی ،اگر جان چلی گئی ،تو پھر یہ ہاتھ نہیں آئے گی ۔لاک ڈاؤن کا دوسرا آپشن تلاش کرنا ہوگا۔ اگر معاملات اسی طرح بڑھتے رہے،تو اگلے کچھ دنوں میں اسپتال بھر جائے گا۔ تمام سیاسی شخصیات سے گزارش ہے کہ اس معاملہ پر سیاست نہ کریں۔وزیر ا علیٰ نے مزید کہا کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے ،
لیکن اس کے امکان سے انکاربھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے پہلے کرونا کیسز تیزی سے بڑھ ر ہے ہیں ، کرونا نے بھیانک شکل اختیار کرلی ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ اگر کوئی مجھے ولن بنانے کی کوشش کرتا ہے ، تو میں برا نہیں مانوں گا، لیکن مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اس کی پاسداری کروں گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر واحد ریاست ہے ، جہاں ایک اسپتال تیزی سے تعمیر کئے گئے ہیں ۔ ممبئی میں جنوری کے آخر اور فروری کے شروع میں روزانہ 300 سے 400 مریض آتے تھے، آج 8000 سے زیادہ مریض آرہے ہیں۔واضح ہو کہ مہاراشٹر میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے کورونا کیسز میں ایک بار پھر برق رفتاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جمعرات کے روز ریاست میں 43 183 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے، یہ دن کا اب تک کا سب سے زیادہ کیسزہے۔



