قومی خبریں

کرونا سے 6 ریاستوں کی صورتحال ابھی بھی تشویشناک ، اموات کا سلسلہ جاری

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں یوں تو ’مبینہ‘ طو رپر کورونا وائرس کی رفتار کم کر دی گئی ہے ، لیکن کچھ ریاستوں میں اب بھی ہلاکتوں کی تعداد جاری ہے۔ ملک میں چھ ریاستیں ایسی ہیں جہاں سب سے زیادہ اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہورہی ہیں۔ اس میں مہاراشٹرا پہلے نمبر پر ہے ، جہاں موت کا سلسلہ تھم نہیں پایا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کرناٹک ، تمل ناڈو ، یوپی ، پنجاب اور دہلی بھی اسی صف میں شامل ہیں۔ ہفتے کے روز وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ ملک میں سات ریاستیں ایسی ہیں جہاں 10000 سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ وہیں ایسی چھ ریاستیں ہیں جہاں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد پانچ سے دس ہزار کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 ریاستیں ایسی ہیں جہاں پازیٹوٹی 15 فیصد سے زیادہ ہے ، جس میں تقریبا تمام ریاستیں مستقل طور پر پازیٹوٹی کی شرح میں کمی کی اطلاع دے رہی ہیں۔ یہاں 14 ریاستیں ہیں جن میں 5-15 فیصد پازیٹوٹی ہے، 4 ریاستوں میں 5 فیصد سے بھی کم پازٹیوٹی ہے۔

بتادیں کہ ہفتہ کے روز ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 2.57 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ لگاتار چھٹے دن روزانہ انفیکشن کے کیسز تین لاکھ سے کم رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button