قومی خبریں

کرونا کیخلاف جنگ میں 420 ڈاکٹر س ہلاک،100دہلی کے بھی ہیں

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں جاری کرونا کی دوسری لہر کتنی خطرناک ہے ، آپ اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اب تک ملک میں 400 سے زیادہ ڈاکٹر ز اس وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں اب تک سب سے زیادہ ڈاکٹر اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے آئی ایم اے کے حوالے سے ایک ڈیٹا جاری کیا ہے، جس میں اب تک 420 ڈاکٹروں کو کورونا کی وبا سے ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ اس میں دہلی میں 100 ڈاکٹر بھی شامل ہیں ۔یہ اعدادوشمار یقینی طور پر ملک کے طبی نظام اورحکومت کو پریشان کرسکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بہار میں ڈاکٹروں کی موت سب سے زیادہ تھی۔ بتاتا چلوں کہ بہار کو پہلے ہی طبی ناقص انفراسٹرکچر اور ڈاکٹرز اور طبی اہلکار کی کمی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حال ہی میںبہار کی خراب طبی نظام کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے ٹویٹر پر ایک مہم چلائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button