قومی خبریں

کرونا کی تباہی کا دور جاری : بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ تک جا پہنچا کرونا وائرس

کھٹمنڈو :(اردودنیا.اِن) دنیا میں کورونا وائرس تباہی مچا رہا ہے، یہ خطرناک وائرس ا ب ماؤنٹ ایورسٹ بھی جا پہنچا ہے۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی کے بیس کیمپ میں کورونا انفکشن کا پہلا کیس پایا گیا ہے،جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں آٹھ لاکھ 80 ہزار سے زیادہ نئے انفیکشن پائے گئے۔ اس دوران ساڑھے 13 ہزار سے زیادہ متاثرین ہلاک ہوئے ہیں۔

ایورسٹ کے بیس کیمپ میں متاثرہ پائے جانے والے ناروے کے کوہ پیما آ رلیڈ نیس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کھٹمنڈو پہنچایا گیا ، جہاں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔آرلیڈ نیس نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ 15 اپریل کو پازیٹو پائے گئے تھے، ایک بار پھر ٹیسٹ کیا گیا ، جس کی رپورٹ نگیٹو آئی ۔ ایک آسٹریلیائی کوہ پیما نے متنبہ کیا تھا کہ وائرس ایورسٹ پر چڑھنے والے سیکڑوں کوہ پیماؤں میں پھیل سکتا ہے۔

لہٰذا بیس کیمپ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے، جبکہ نیپال کے محکمہ کوہ پیمائی کی ڈائریکٹر میرا آچاریہ نے کہا کہ انہیں کسی کورونا کیس کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ نیپال میں اس سال 377 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو کوہ پیمائی کی اجازت ملی ہے ، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ہمالیہ ملک میں 3117 نئے متاثرین پائے گئے ، جب کہ دیگر پانچ افرادکی موت ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button