
ریاض: (ایجنسیاں) سعودی عرب میں سرکاری استغاثہ نے باور کرایا ہے کہ کرونا وائرس کے متعدی مرض کو جان بوجھ کر پھیلانا جرم شمار ہو گا۔استغاثہ نے واضح کیا کہ اس متعدی مرض کے پھیلانے کے ارادے کو جرم شمار کرنے کے لیے ضرر پہنچنا شرط نہیں ہے۔استغاثہ نے مزید بتایا کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں 5 برس تک قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
جرم کے بار بار ارتکاب کی صورت میں سزا کو دو گنا کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآ ں غیر ملکی مقیم ہونے کی صورت میں اسے ملک بدر کر کے حتمی طور پر اس کے مملکت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ سعودی استغاثہ کے مطابق نئی سزاؤں سے سابقہ سزاؤں میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔



