قومی خبریں

کوویڈ-19 ویکسین: ریم ڈیسویر (Remdesivir)کی آئندہ 15 دنوں میں ہوگی دوگنا پیداوار

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)پورا ملک کورونا کی دوسری لہر سے جدوجہد کر رہا ہے۔ اسی اثناء اس کی ویکسین اور دوائیوں کی مناسب فراہمی بھی موضوعِ بحث ہے۔ دریں اثنا مرکزی وزیر من سنکھ مانڈویا نے کہا کہ اینٹی وائرل دوائی ریم ڈیسیور کی تیاری کو اگلے 15 دنوں میں دوگنا کردیا جائے گا۔ واضح ہو کہ اینٹی وائرل انجکشن ریم ڈیسیور کے حوالے سے کئی ریاستوں میں قلت کی خبر ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہا مرکزی حکومت نے ملک میں ریم ڈیسویر انجکشن کی پیداوار بڑھانے اور انہیں کم قیمت پر دستیاب کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے، فی الحال روزانہ 150000 شیشیاں روزانہ تیارکی جارہی ہیں،اور اگلے 15 دنوں میں ہر دن دوگنا پیداوار کرکے 300000 شیشی تیار کرنے کا ہدف ہے

انہوں نے کہا کہ اس وقت ریم ڈیسیور تیار کرنے والے پلانٹ کی تعداد 20 ہے اور مزید پلانٹ کے لئے منظوری مل گئی ہے۔ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اگلے کچھ دنوں میں زیادہ سے زیادہ دوائیں تیار کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button