کریم نگر : (عبدالرحمٰن) انجمن ترقی اردو کریم نگر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ بضمن جشن یوم جمہوریہ بروز ہفتہ 30/جنوری بمقام مانیر گارڈن کریم نگر میں منعقد ہوا. اس مشاعرہ کی صدارت جناب سرورشاہ بیابانی نائب صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر نے کی,اور مشاعرہ کی نگرانی محمد عبدالصمد نواب معتمد انجمن اردو نےکی.
اس مشاعرہ کا آ غاز حافظ عبدالمجید اشتیاق کی قرأت کلام پاک سے ہوا ,ھدیہ نعت شریف مہمان شاعر وارث وارثی میرٹھ نے پیش کی اس مشاعرہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وی پون کمار کارپوریٹر ایم سی کے اور جناب محمد جمیل الدین ایڈوکیٹ TRSقائد اور مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے حافظ منقبت شاہ خان صاحب صدر قاضی کریم نگر, عبد الکریم صاحب مالک اعظم جیویلرس, محمد مخیر شاہ خان صاحب صدر قاضی کریم نگر نے شرکت کی.
اس مشاعرہ میں ملک کے نامور شعرائے کرام نعیم اختر خادمی مدھیہ پردیش, وارث وارثی میرٹھ یو پی, الطاف ضیاء مہاراشٹرا, صابر کاغذ نگری تلنگانہ,نندی سرینیواس تلگو شاعر, آ سی چمپارن بہار, ٹپیکل جگتیالی,عطاء ناندیڑی,شاہد عدیلی حیدرآباد,شاکر کریم نگری ,اظہار حسین اظہار کریم نگر, قاضی محمد شجیع الدین شجیع کریم نگر نے بہت ہی خوب صورت کلام بہترین انداز میں پیش کئے .اس مشاعرہ کے کنوینر مخدوم محی الدین شاکر اور معاون کنوینر اظہار حسین اظہار رہے, اس مشاعرہ کی نظامت مہیمن الدین راحل نےکی, اس مشاعرہ میں اہل ذوق حضرات کی کثیر تعداد رات دیر گئے تک شریک رہی اس طرح کے مشاعرہ کامیابی سے ہمکنار ہوا تمام مہمانان اور شعرأ کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی…..!.




