تلنگانہ کی خبریں

کریم نگر کے تہذیبی سفیر محمد اختر علی کا سانحہ ارتحال

کریم نگر:(عبدالرحمٰن)ضلع کریم نگر کی ہردلعزیز شخصیت کریم نگر کے تہذیبی سفیر مختلف تنظیموں اور انجموں کے روح رواں مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کریم نگر کے حرکیاتی صدر اور پیکاک گروپ آف ریسٹورنٹس کے مالک محمد اختر علی کا (3جون بروز جعرات) آج صبح کی اولین ساعتوں میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی متحدہ ضلع کریم نگر کے طول و عرض میں غم کی لہر دوڈ گئی اور سینکڑوں افراد نے مکان پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور فرزندان کو پرسہ دیا۔

محمد اختر علی گزشتہ 4 دہوں سے مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی سے منسلک رہتے ہوئے متحدہ ضلع کریم نگر کے طول و عرض میں واقع دور دراز دیہاتوں کے مسلم غریب طلباء و طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے سوسائٹی کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کے تعلیمی میٹیریلس جیسے کتب اور کاپیاں مفت تقسیم کئے.

وہ انجمن ترقی اردو کے صدر، جماعت اسلامی کے تحت آغاز کردہ سیوا بینک کریم نگر برانچ کے صدر اور عزم IAS اکیڈمی کریم نگر کے کارگزار صدر کی حیثیت سے اور بلخصوص مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے اور CAA اور NRC کے خلاف مہیم اور موجودہ Covid 19 کے حالات میں ضرورتمند مستحقین میں مفت راشن کے کئی ہزار پیکٹس کے تقسیم کا ریکارڈ قائم کیا اور آخری سانس تک وہ مسلم جماعتوں میں اتحاد اور مسلم طلباء کی ترقی کے لئے بالخصوص اردو زبان کی ترقی کے لئے بھی مصروف عمل رہے۔

آج صبح 10 بجے مسجد افضل بیابانی میں ان کے فرزند عامر علی نے نماز جنازہ پڑھائی اور سواران قبرستان میں سپرد لہد کیا گیا پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور لڑکی شامل ہے ضلع کریم نگر کی سرکردہ علمی صحافتی سماجی ملی اور سیاسی قائدین نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملت کا بے لوث قائد قرار دیتے ہوئے انکے انتقال کو ملت کا عظیم نقصان قرار دیا۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848113381 پر رابطہ کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button