
ممبئی:(انٹرٹینمٹ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو ممبئی میں ایک شوٹ کے لیے گھر سے نکلیں، یاد رہے کہ حال ہی میں اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد دوبارہ اپنے کام پر واپس آئی ہیں۔ کرینہ کپور تو کام پر واپس آنا چاہتی ہی تھیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے شوٹ پر جاتے ہوئے ہمیشہ کی طرح فوٹو گرافرز کو پوز دیا، تاہم انھوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔
انھوں نے ماسک اسی وقت اتارا جب فوٹو گرافرز نے حفاظتی فاصلہ قائم کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرینہ نے فوٹو گرافرز پر سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ گزشتہ ہفتے بھی جب وہ شوٹ سے واپس آرہی تھیں تو انھوں نے فوٹو گرافرز سے اسی قسم کی درخواست کی تھی۔ کرینہ نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں کہا تھا کے مجھے ہمیشہ کام کرنے والی ماں ہونے پر بہت فخر رہا ہے۔




