سرورققومی خبریں

کسان تحریک:ہمارے جو لوگ جیل میں بند ہیںوہ رہا ہوجائیں پھر بات چیت ہوگی:راکیش ٹکیت

کسان تحریک:ہمارے جو لوگ جیل میں بند ہیںوہ رہا ہوجائیں پھر بات چیت ہوگی:راکیش ٹکیت

rakesh-tikait
نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ جو جیل میں ہیں انہیں رہا کیا جائے ،اس کے بع بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم نے پہل کی ہے اور حکومت اور ہمارے درمیان ایک کڑی بنے ہیں، کسان کی پگڑی کا بھی احترام کیا جائے گا اور ملک کے وزیر اعظم کا بھی احترام ہوگا۔راکیش ٹکیت نے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ خود کسانوں کو بتائیں کہ وہ زرعی قوانین کو کیوں واپس نہیں لینا چاہتی اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ حکومت کے سربراہ کاسر دنیا کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے۔

ٹریکٹر پریڈ میں تشددکے بعدبڑھے جوش و خروش کے درمیان ٹکیت نے حکومت سے کہاکہ حکومت کی کیا مجبوری ہے کہ وہ نئے زرعی قوانین کوواپس نہ لینے پر ڈٹی ہوئی ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو کسانوں کوبتاناچاہئے، ہم (کسان) وہ لوگ ہیں جو پنچایتی راج پر یقین رکھتے ہیں، ہم دنیا کے سامنے کبھی بھی سرکار کا سر شرم سے جھکنے نہیں دیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے ساتھ لڑائی ہے اور اس لڑائی کو لاٹھیوں ، ڈنڈوں، بندوقوں سے نہیں لڑا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان کو دبایا جاسکتا ہے۔کسان تبھی گھر لوٹیں گے جب نئے قوانین کو واپس لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button