
سری نگر:(اردودنیا.اِن)کشمیر کے متعدد اونچائی والے علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔بارش اوربرف باری نے وادی میں درجہ حرارت کو نیچے کردیا ہے۔عہدیداروں نے بتایاہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں بھی کے روز تازہ برف باری ہوئی۔
انہوں نے بتایاہے کہ حتمی اطلاع موصول ہونے تک ، گندربل کے سونمارگ اور کپواڑہ کے مچل میں برف باری ہوئی۔عہدیداروں نے بتایا ہے کہ وادی کے اعلیٰ مقامات پر ہلکی برف باری کے ساتھ ہی آج صبح وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اس صورتحال کو جمعہ تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔



