
جمع ہوئے لاکھوں عقیدت مند ، 2 دن میں ہریدوار میں1,000 کیسز کی تصدیق
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)اتراکھنڈ کے ہریدوار میں کورونا وائرس کے 594 نئے کیسز درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں فعال کیسزکی تعداد 2812 ہوگئی۔ پیر کے روز ہریدوار میں 408 نئے کیسز درج ہوئے تھے۔ پورے اتراکھنڈ کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1925 کیسزاور 13 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ واضح رہے کہ اس وقت ہریدوار میں مہاکمبھ میلہ چل رہاہے۔ جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک میں تباہی پیدا کردی ہے ، وہیں ویکسین اور اسپتالوں میں بستر کی کمی ہے ،
دوسری طرف عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ہریدوار پہنچ رہی ہے۔ ایک ماہ کے کمبھ میلے میں تقریبا دس لاکھ افراد حصہ لیں گے۔پیر کے روز تقریباًایک لاکھ افراد نے گنگا ندی میں ڈبکی لگائی ۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کورونا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ۔ لوگ وہاں بغیر ماسک کے نظر آئے اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی نہیں کی گئی۔



