تلنگانہ کی خبریں

کم عمری میں ہندوستان کی عظیم 100 شخصیتوں میں ہوا شمار

کم عمری میں ہندوستان کی عظیم 100 شخصیتوں میں ہوا شمار

 

تلنگانہ :27ڈسمبر( محمد ریاض احمد )ضلع محبوب نگر کے متو طن سرزمین میدک سے وابستہ عبداللہ محمد عرف عقیل ولد جناب محمد عبدالغنی صاحب مو ظف ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پنچایت راج میدک کہ فرزند انجمن نے فنی تعلیم کے ذریعہ انفارمیشن ٹکنا لو جی میں اپنی قابلیت کا جو مظاہرہ کیا ہے یقینا یہ نہ صرف والدین کے لئے باعث مسرت ہے بلکے میدک اور محبوب نگر کا سر ا نہوں نے فخر سے اونچا کردیا ہے جنہوں نے کم عمر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ہندوستان کی 100ایسی شخصیتو ں میں اپنی اپنی جگہ بنا لی ہے جو سی آیی اوز CiOکے باوقار عظیم عہدہ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں ۔

اس باوقار عہدہ پرمنتخب ہونے والے محمد عبدل عرف عقیل سرزمینِ گلشن آباد میدک کے اردو ماڈل ا سکول کے طالب علم رہے ابتدایی تعلیم یہاں حاصل کی ۔ تعلیمی میدان میں ان کی سرفر و شی کی تمنا ایک چھوٹے سے ادارے سے نکل کر ہندوستان کی١٠٠ شخصیتوں میں پہنچ گئی جو کسی ا عزاز سے کم نہیں ہے ان کی عظیم کامیابی پر شہریان مید ک بلخصو ص محبان علم نے بے پناہ مبارکباد پیش کی اور ان کے والدین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوے ۔امید کرتے ہیں کہ اس آفتاب کی روشنی وطن عزیز کے دیگر نوجوانوں تک پہنچے راقم الحروف بھی بارگاہ الہی میں دعا گو ہے کہ اللہ اس نوجوان کو دنیا کی ترقی کے ساتھ ساتھ ضرورت مند وں کا مسیحا بنائے آمین۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button