
کنگنا راناوت نے بی ایم سی کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لی
ممبئی: (اردودنیا.اِن)کنگنا رناوت نے بمبئی ہائی کورٹ میں بی ایم سی کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ بی ایم سی نے کنگناکے کھارویسٹ کے گھر میں تزئین و آرائش کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کو توڑنے کولے کر نوٹس جاری کیا تھا،
جس کے بعد کنگنا نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ اس درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے کنگنا کو عبوری راحت دی اور کاروائی پر روک لگادی تھی لیکن اب کنگنا کے وکیل نے عدالت میں کہا ہے کہ وہ کھار کے فلیٹ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے بی ایم سی سے اپیل کرنا چاہتی ہیں،
جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔ قبل ازیں نچلی عدالت نے بی ایم سی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ناجائز تعمیرات کو توڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد بی ایم سی نے نوٹس دیاتھا اور کنگنا نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔



