
ممبئی: (اردودنیا.اِن) اداکارہ کنگنا رناوت کو جاوید اختر ہتک عزت کیس
میں کچھ سکون ملاہے۔ آج کنگنا عدالت میں پیش ہوئیں اور اندھیری مجسٹریٹ کی عدالت نے کنگنا رناوت کی ضمانت منظور کرلی۔ دراصل جاوید اختر نے گذشتہ سال نومبر میں کنگنا پر ہتک عزتی کامقدمہ درج کیا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت آج اندھیری مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ضمانت کے لیے بھی درخواست دی ، جسے عدالت نے قبول کرلیااورکنگنا کوضمانت دے دی۔



