قومی خبریں

کنگنا رنوت کی زبان درازی پر بھاجپا ممبر اسمبلی بھڑک گئے

گورکھپور:(اردودنیا.اِن)زبان دراز اداکارہ کنگنا رنوت نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے فتح پر بی جے پی کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے ، اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ بنگال میں ایک اور کشمیر تیار کیا جارہا ہے، یہ واضح ہے کہ ان کے ٹویٹ پر ردعمل سامنے آئے گا، سب سے زیادہ سخت ردعمل بی جے پی کی طرف سے آیا ہے۔ یوپی کے گورکھپور شہر سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال نے کنگنا کے ٹوئٹ پر اس قدر بھڑک گئے کہ کنگنا رنوت کو بیوقوف عورت بھی کہہ دیا ۔

بنگال میں 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد ٹی ایم سی کی شاندار کامیابی کے بعد کنگنا نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹس کی۔ ان ٹوئٹ کے ذریعہ کنگنا رنوت نے بنگال میں بی جے پی کی شکست پر اپنا غصہ ظاہر کیا۔ کنگنا نے یھ بھی لکھا کہ آنے والے دنوں میں بنگال میں ہونے والے خونی کھیل پر آنکھیں بند کرنا مشکل ہوگا، اب تک کئی لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

گورکھپورکے بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال نے کنگنا کی اس ٹویٹ پر سخت اعتراض کیا، انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک تبصرہ ہے ، اس کو ایسی احمقانہ باتیں کہنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہئے ، اس کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے ،میں بی جے پی کا ایم ایل اے ہوں اور جانتاہوں کہ وزیر اعظم ، امت شاہ ، جے پی نڈا نے ممتا بنرجی کو فتح کے لئے مبارکباد پیش کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button