
وارانسی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرونائی وبا کی وجہ سے مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے ٹرینوں کی منسوخی کے بعد ایئر لائنز کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ بدھ کے روز دیگر ریاستوں سے یوپی جانے والی نصف درجن سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منگل کے روز بھی تین طیارے نہیں آسکے۔ بنگلور ، دہلی ، حیدرآباد ، بھوونیشور سے وارانسی آنے والی پروازیں انتظامی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئیں۔ ان طیاروں کو بھی یہاں سے مختلف علاقوں کے لئے پرواز کرنا تھا، اس طرح 24 گھنٹے کے اندر 18 طیارے منسوخ ہوئے ۔
مسافروں کو دوسرے پروازکے ذریعہ بھیجنے کا انتظام کیا گیا ۔اپریل کے آخری ہفتے سے اس کا اثر ٹرینوں پر نظر آتا تھا، لیکن اب اس سے ہوا بازی کی کمپنیاں بھی یمتاثر ہونے لگی ہیں۔ وبا کے پیش نظر لوگوں نے سفر کرنے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے۔ اس کے پیش نظرایئر لائنز نے بھی پروازیں منسوخ کرنا شروع کردی ہیں۔
وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دوسرے شہروں کے لئے 25 پروازیں ہیں، ہوائی اڈے پر دوسرے شہروں سے آنے والے ہوائی مسافروں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، اس کے پیش نظر ایئر لائنز آپریشنل وجوہات کی بناء پر اپنے طیارے کو منسوخ کررہی ہیں۔اس سے قبل منگل کو تین طیارے منسوخ کئے گئے تھے۔



