قومی خبریں

کورونا بحران پرامت شاہ نے کہا: فروری میں ہی ریاستوں کو دے دئیے تھے تمام حقوق ، ملک میں ویکسین کی کمی نہیں

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے عائد پابندیوں کے بارے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔ امیت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے فروری میں ہی تمام حقوق ریاستوں کو دئیے تھے۔ کنٹینمنٹ زون کہاں ہوگا ریاستی حکومتیں فیصلہ کریں گی۔کولکاتہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ریاستی حکومتیں بھی کنٹینمنٹ زون کے بارے میں نوٹیفیکیشن جاری کریں گی۔

متعدد ریاستوں سے ویکسین کی کمی کی شکایت پر امیت شاہ نے کہا کہ ویکسین کی کمی کی معلومات درست نہیں ہے۔ تمام ریاستوں کو ویکسین کی مناسب خوراک دی جارہی ہے۔واضح ر ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان مہاراشٹر ، اڈیشہ ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور اتراکھنڈ سمیت متعدد ریاستوں میں ویکسین کی قلت ہے۔ ممبئی میں 71 میں سے 25 نجی ویکسی نیشن مراکز کو بند کرنا پڑا۔ متعدد ریاستوں نے مرکزی حکومت پر یہ ویکسین نہ بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے۔

آج ہندوستان میں کورونا کے ایک لاکھ 31 ہزار 968 نئے کیسزدرج ہونے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مزید 780 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 642 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسزکی تعداد نو لاکھ 79 ہزار 608 ہوگئی ہے۔ جبکہ رواں سال 12 فروری کو ایک لاکھ 35 ہزار 926 فعال کیسزتھے۔ اب تک ملک میں ایک کروڑ 19 لاکھ 13 ہزار 292 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button