سرورققومی خبریں

کورونا بحران کے دوران سپریم کورٹ کی نئی ہدایات

ممبئی :(اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر سپریم کورٹ نے عدالتی احاطے میں داخلے کے لئے ایک نئی ہدایات جاری کی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق اگر عدالت کے احاطے میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کے اندر کورونا کی علامات ہیں تو آر ٹی ۔پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔سبھی آنے والوں کو، سپریم کورٹ کے تمام ملازمین ، وکلاء، ان کے ملازمین کو علامات ظاہر ہونے پر آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور رپورٹ دکھانی ہوگی۔

جسم میں درد ، بخار جیسے علامات والے افراد عدالت میں نہ آئیں اور خود کو آئیسولیٹ کریں۔ عہدیدار فیصلہ کریں گے کہ تمام ملازمین ماسک ، سینیٹائزرکا استعمال کریں اور کوڈ پروٹوکول کی پیروی کریں۔ عدالت کے احاطے میں کوئی بھیڑ یا اجتماع نہ کریں۔ ایک وقت میں صرف تین افراد لفٹ کا استعمال کریں گے اور اور اس کا استعمال صرف اوپر جانے کے لئے ہوگا۔

جیسے ہی کام ختم ہوفورا احاطے کو خالی کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مسلسل چار دن سے ملک میں ڈیڑھ لاکھ کے اوپر کیسز درج ہورہے ہیں اور آٹھ دن سے ایک لاکھ سے زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا وائرس کے 184372 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، جبکہ اس دوران 1027 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button