قومی خبریں

کورونا نے توڑے تمام ریکارڈ ، 24 گھنٹے میں 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز ، 3523 اموات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے۔ ہفتے کے روز ملک میں کورونا کے 4 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، یہ ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 401993 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ سے زیادہ (18762976) ہوگئی ہے ، جبکہ اس دوران 3523 مریض ہلاک ہوچکے ہیں ، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 2,08,330ہوچکی ہے۔

کورونا کیسز اب خوف کی صورتحال میں پہنچ چکے ہیں ، یہ مسلسل دسواں دن ہے ، جب ملک میں کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز کورونا کے نئے معاملات فروری کے پورے مہینے سے زیادہ اور جنوری کے پورے مہینے کے قریب ہیں۔ معلومات کے مطابق جنوری کے مہینے میں مجموعی طور پر 479409 افراد اس خطرناک وائرس کی لپیٹ میں آئے تھے ، جبکہ فروری میں 350548 افراد اس میں مبتلا تھے۔ صرف آج ہی 401993 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مارچ میں کورونا کی رفتار بڑھنے لگی ، لیکن پھر بھی پورے مہینے میں 10.25 لاکھ نئے کیس درج ہوئے جب کہ اپریل کی صورتحال بے قابو نظر آتی ہے ،

کل تک اعداد و شمار شامل کرنے کے بعد صرف اپریل کے مہینے میں 66 لاکھ سے زیادہ کیسز شامل ہوچکے ہیں۔ اپریل 2021 میں 45862 افراد کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ، جو ایک ماہ میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button