کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مغربی بنگال میں محکمہ صحت نے اپنے تمام ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین کو چھٹی بھی پر آنا ہوگا اور وقتی طور پر ہر دن ڈیوٹی کرنی ہوگی۔حکومت بنگال کے جاری کردہ حکم کے مطابق ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے مختلف محکموں اور دفاتر کو لازمی کردار ادا کرنا ہوگا اور اس طرح کے تمام دفاتر عوامی مفاد میں کھلے رہیں گے، جو ادارے ضروری خدمات فراہم کررہے ہیں وہ اگلے حکم تک کام جاری رکھیں گے۔
ریاستی حکومت کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق 50 فیصد ملازمین کی موجودگی کے بعدیہ محکمہ پر لاگو نہیں ہوگا۔ تمام افسران اور ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام دن اور اگر ضروری ہو تو چھٹیوں پر بھی دفتر میں موجود رہیں۔



