قومی خبریں

کورونا وائرس: جملے بازی نہیں ، حل چاہیے،راہول گاندھی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کانگریس لیڈر راہول گاندھی ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والے سنگین بحران پر مرکز کی مودی سرکار پر مسلسل حملہ کررہے ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے منگل کی تقریر کو لے کر نشانہ بنایا۔ راہل نے کہا کہ ملک کو جملے بازی کی نہیں بلکہ حل کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی خود کورونا سے متاثر ہیں۔

راہول نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں گھر پر قرنطین ہوں اور مسلسل افسوسناک خبریں آرہی ہیں۔ ہندوستان میں بحران صرف کورونا ہی نہیں ہے ، بلکہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں۔ جھوٹی تقریبات اور کھوکھلی تقریریں نہیں بلکہ ملک کو ایک حل چاہیے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ منائے جانے والے 4 روزہ ویکسین فیسٹیول کا بھی تذکرہ کیا ، جس کے تحت حکومت ملک میں ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ کرنا چاہ رہی ہے۔ راہل نے کوویڈ ویکسین کی برآمد ات پر بھی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں ویکسین کی کمی ہے ایسی صورت میں ملک کی ویکسین کو بیرون ملک بھیجنا ایک جرم جیساہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز وزیر اعظم مودی نے قوم کے نام خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے درمیان آکسیجن ، اسپتال ،بستر اور ویکسین کے لئے تیزی انتظامات کیے جانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور یہ بھی کہا تھاکہ ریاستوں کو آخری صورت میں ہی لاک ڈاؤن نافذ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button