کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے پیش نظر ضلع کلکٹر نے وقف آفیسر کو عرس کے منسوخ کرنے کے متعلق احکامات جاری کر دیئے

پربھنی۔ 19/ ڈسمبر (سید یوسف) پربھنی شہر میں گزشتہ سو سال سے زائد عرصہ سے بھرنے والے عرس حضرت سید شاہ تراب الحق کا عرس امسال کورونا وائرس کے وباء کے پیش نظر نہیں بھرے گا – اس طرح کے احکامات پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے ضلع وقف آفیسر کو جاری کردہ ایک لیٹر کے زریعے دیے ہیں -عیاں رہے کہ پربھنی ضلع وقف آفیسر نے 15 دسمبر 2020 کے روز پربھنی ضلع کلکٹر کو عرس کے متعلق رہنمائی طلب کی تھی – جس کے تناظر میں ضلع کلکٹر نے عرس کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے – ملحوظ رہے کہ پربھنی شہر میں بھرنے والے اس عرس میں ریاست کے علاوہ ملک بھر کے دور دراز سے علاقہ سے لاکھوں عقیدت مند کے علاوہ بیوپاری لوگ کاروبار کرنے کے لیے آتے ہیں – جو 31 جنوری تا 15 فروری تک بھرا کرتا تھا – جس میں ہزاروں کی تعداد میں دکانیں لگائی جاتی تھی – جس میں کھیل کود، سیر تفریح کے علاوہ سماجی، ثقافتی، تعلیمی، مذہبی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے تھے – اس عرس کی تیاری ایک ماہ قبل کی جاتی تھی – جس میں وقف بورڈ کی جانب سے دکانوں کی عارضی تعمیر کے علاوہ دیگر ٹینڈر کی اجرائ عمل میں آتی تھی – اسی طرح مقامی لوگ بھی یہاں اپنا کاروبار کیا کرتے تھے -جس سے ان کا سال بھر کا گزر بسر آرام سے ہوجایاکرتا تھا – جس وہ لاکھوں روپے کی آمدنی کما لیتے تھے – تاہم امسال کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے وباء کے روک تھام کے لئے عرس تقریب کی اجازت منسوخ کر دی ہے – اس متعلق ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے وقف آفیسر کو عرس کے منسوخ کرنے کے متعلق احکامات جاری کر دیئے ہیں
مزید خبریں



