
بین الاقوامی خبریں
کورونا وائرس کی نئی قسم، سعودی عرب نے ایک ہفتہ کیلئے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں
ویب ڈیسک
الریاض : السعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے ردِ عمل میں تمام بین الاقوامی مسافر پروازوں کو ایک ہفتہ کے لیے معطل کردیا۔
مملکت میں زمینی اور سمندری راستوں سے داخلہ بھی اس عرصے کے دوران معطل رہے گا جسے مزید ایک ہفتہ تک توسیع دی جاسکتی ہے۔
السعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے باعث کیے گئے جب تک وائرس کی نوعیت واضح نہ ہوجائے اور اس وقت تک شہریوں، تارکین وطن کی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔



