کورونا وائرس کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایس ٹی مہا منڈل کی بس کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ
پربھنی (سید یوسف) پربھنی ضلع کے جنتور تعلقہ میں جنتور ڈپو کے ایس ٹی بس نے کورونا وائرس کی اصول شکنی کرنے پر اور کورونا وائرس کے فروغ کے روک تھام کے لئے ضلع کلکٹر کے بتائے گئے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر سب ڈویژنل آفیسر اماکانت پاردھی نے جنتور شہر کے انا بھاؤ ساٹھے چوک سے گزر رہی جنتور بس ڈپو کی جنتور – لاتور بس جس کا نمبر ایم ایچ 20 ای ڈی – 1922 کو حد سے زیادہ مسافر بٹھانے پر اور کورونا وائرس کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کاروائی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا – ان کی جنتور شہر میں سرکاری کام کاج کے سلسلہ میں آمد ہوئی تھی – جہاں انہوں نے شہر کے چوک سے گزر رہی جنتور بس ڈپو کی بس کو رکوایا جو 82 مسافروں کو لے جارہی تھی – بعدازاں انہوں نے سارے مسافروں کو بس سے نیچے اتارا اور بس کو سیدھا جنتور تحصیل آفیس میں لیکر چلے گئے –
بس میں تعداد سے زیادہ مسافر بٹھانے پر ہوئ کارروائی
جہاں انہوں نے کورونا وائرس کے اصول شکنی کرنے پر بس کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا – بتایا جا رہا ہے کہ پربھنی ضلع اور ریاست میں ایس ٹی مہا منڈل کی بس پر جرمانہ کاروائی کا یہ پہلا واقعہ ہے – جہاں ایس ٹی مہا منڈل کی بس پر کاروائی کی گئی ہے -ملحوظ رہے کہ پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے بیرون اضلاع کو جانے آنے والے خانگی گاڑیوں اور ایس ٹی مہا منڈل کے بسوں پر پابندی عائد کر دی ہے – عیاں رہے کہ پربھنی ضلع کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے – اسی طرح جنتور میں گزشتہ ہفتہ سے اب تک دیڑھ سو زائد پازیٹو مریض پائے گئے ہیں




