بین ریاستی خبریں

کورونا وائرس کے پیش نظر مذہبی عبادت گاہوں میں عبادت کے لیے پانچ لوگوں کی اجازت میں مزید سات دنوں کی توسیع

عبادت
پربھنی (سید یوسف) پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر کوویڈ – 19 کے فروغ کے روک تھام کے لئے ضلع کے مذہبی عبادت گاہوں میں عبادت کے لئے صرف پانچ لوگوں کو عبادت کی اجازت دی گئی تھی – جس کے لیے پربھنی شہر و ضلع کے تمام مذہبی عبادت گاہوں پر ضلع کلکٹر کے احکامات کے لیٹر محکمہ محصول کی جانب سے چسپاں کیے گئے ہیں –
جس میں عبادت گاہوں میں صرف پانچ افراد کو عبادت کی اجازت دی گئی تھی – اگرچہ مذکورہ بالا احکامات کی خلاف ورزی کی گئی جاتی ہے تو انتظامیہ پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا – جس کی میعاد آج 28 فروری تک کے لیے مقرر کی گئی تھی – تاہم آج اس معاملہ میں پربھنی ضلع انتظامیہ نے نیا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے اس کی میعاد میں مزید سات دنوں کا اضافہ کرتے ہوئے 7، مارچ تک کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بڑھا دیا ہے –
اس طرح کے احکامات پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے جاری کیے ہیں – عیاں رہے کہ پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی تعداد اضافہ دیکھا جا رہا ہے – پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی تعداد ایک ہی یوم میں 29 کا اضافہ ہوجانے سے جملہ پازیٹو مریضوں کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہیں –

جبکہ جمعہ کے روز پازیٹو مریضوں کی تعداد 41 تک تھی 

بہر کیف پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے  پازیٹو مریضوں میں اب کچھ حد تک اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button