قومی خبریں

کورونا وائرس: ہندوستان میں 58 دنوں میں سب سے کم نئے مریض ، 3380 اموات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے 1.20 لاکھ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 3380 افراد نے اپنی جان گنوائی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ آٹھ اپریل کے بعد سے آج سب سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 28694879 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت 1555248 مریض زیر عالاج ہیں۔ جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 197894 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں جاری ویکسی نیشن مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3650080 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 227860،317 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے جاچکے ہیں۔ملک میں کورونا کی مثبت شرح 5.78 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button