قومی خبریں

کورونا ویکسین کی سپلائی کو بڑے پیمانے پر بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ریاست اور ان کے ضلعی عہدیداروں سے کورونا وائرس کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا کے خلاف ہمارے اہم ہتھیار ہیں مقامی کنٹینمنٹ زون ، تیزرفتار ی سے جانچ ، درست اور مکمل معلومات اور کالا بازاری پر پابندی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آپ سب اس جنگ میں ایک اہم کردار میں ہیں ، آپ اس جنگ میں ایک طرح کے فیلڈ کمانڈر ہیں۔

کورونا سے نمٹنے سے متعلق اپنے اچھے تجربات مجھے بھیجیں ، دوسرے اضلاع میں اس کا استعمال کس طرح ہوگا اس کے بارے میں ضرور سوچوں گا۔ آپ کا مشورہ ملک کے کام آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کیئرز کے ذریعہ آکسیجن پلانٹ لگانے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔ کئی اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ چلنا شروع بھی ہوگیا ہے ۔ جن اضلاع میں یہ آکسیجن پلانٹ الاٹ ہونے والے ہیں ،وہاں ہر ضرورت پہلے سے پوری کرلیجیے۔

اس سے آکسیجن پلانٹ زیادہ تیزی سے سیٹ اپ ہوںگے ۔ آکسیجن مانیٹرنگ کمیٹی جتنا بہتر کام کرے گی ، آکسیجن کا استعمال اتنا ہی بہتر ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسی نیشن کورونا وائرس کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ ہم سب کو کورونا شکست دینا ہے۔ کوشش ہے کہ ٹیکہ کاری کے تحت ٹیکوں کی سپلائی کا ریاستوں کو 15 دن کا شیڈول مل جائے۔ آپ کو بھی معلوم ہوجائے گا کہ کتنے لوگوں کو ویکسین ملنے والی ہے۔

ویکسین کی فراہمی بڑے پیمانے پر بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ بہت سی ریاستوں میں کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں ، کئی ریاستوں میں بڑھ بھی رہے ہیں۔ ہمیں ہر صورت میں محتاط رہنا ہوگا۔ ہمیں انفیکشن کو روکنا بھی ہے اور بنیادی سہولیات کو بغیر رکاوٹ کے بحال رکھنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button