
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مسلسل تیسرے دن 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 234692 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ 1341 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب کورنا کے نئے کیسز دو لاکھ سے زائد درج ہوئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123354 افراد کو صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
نئے کیسز درج ہونے کے بعد سے ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 14526609 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 12671220 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 1679740 افراد زیر علاج ہیں۔ اور اب تک 175649 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3004544 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے ،اب تک 119937641 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔



