بین ریاستی خبریں

کورونا کا ٹیکہ لگانے کے نقلی مشق میں بی جے پی حکومت کے سرکاری انتظام کی اصلی سچائی کھل گئی: اکھلیش یادو

لکھنؤ:7 جنوری (ایجنسی ) سماج وادی پارٹی کے قومی صدر وسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کورونا کا ٹیکہ لگانے کے نقلی مشق میں بی جے پی حکومت کے سرکاری انتظام کی اصلی سچائی کھل گئی ہے ۔ جس ویکسین کو لگانے سے پہلے خراب ہونے سے بچانے کے لئے ٹھنڈے باکس میں جلدی سے جلدی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہونچانا سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے جان لیوا لا پر واہی بی جے پی حکومت کے کام کاج پر ایک بڑا سوالہ نشان ہے ۔

ایک معاملہ سامنے آگیا لیکن بڑے پیمانے پر ہونے والے مشق میں کہاں کیا ہو رہا ہے ۔ اس کی جانکاری ضروری چھپائی گئی ہو گی ۔ سوال یہ ہے کہ حکومت نے بڑی تعداد میں ڈرائی رن سینٹر تو بنا دئے اور وہاں اسٹاف کی تعیناتی بھی کر دی ۔ لیکن حکومت یہ نہیں بتا رہی ہے کہ اس سب کے لئے بجٹ کہاں ہے ؟ ویکسین کی کولڈ چین کی حفاظت کے لئے سرکاری انتظام میں گاڑیوں کی فراہمی کی کیا پوزیشن ہے ؟ یہ صاف نہیں ۔ بی جے پی حکومت نے ڈرائی رن میں ویکسین کی ٹریننگ اسٹاف کو دی ہے ۔

لیکن یہ نہیں پتہ چلا ہے کہ انہیں کس نے ٹریند کیا ہے ۔آدھی ادھوری تیاری کے ساتھ بغیر ماہرین ٹرینگ دئے جانے کا کیا مطلب ہے ؟ ویکسین کے سلسلے میں کچھ ڈاکٹروں اور ماہرین نے جو سوال اس کے معائنہ اور سائڈ افیکٹ کے بارے میں اٹھائے ہیں ۔ اس پر حکومت کا کو ئی جواب نہیں آیا ہے ۔ بھارت کووڈ 19 سے بچائو کا ٹیکہ سال بھر میں بنا لینا طبی سائنس کا تعجب خیز قدم ہے ۔ اس ٹیکے کا تیسرا اور مکمل معائنہ ابھی نہیں ہوا ہے ۔ ٹیکہ بننے کے بعد اس کے آخری شکل سے کامیاب اور محفوظ اعلان ہونے میں کئی سال لگ جاتے ہیں ۔

اس سے کئی فکر اور اندیشہ ابھرتی ہے ۔ اس سلسلے میں عوام کا بھروسہ بنائے رکھنے کے لئے حکومت کو عام اطلاعات دینے میں جھجھک نہیں کرنی چاہئے ۔ بی جے پی بچائو میں ماہرین کی تو ہین کی بات کہہ کر سچائی کو جھٹلانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس سے وہمی اطلاعات پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔

بی جے پی کے لیڈر حکومت کے وزیر اور سرکاری افسر ویکسین کو تصدیق کر رہے ہیں ۔ جبکہ یہ تصدیق سائنسدانوں اور ویکسین در آمد سنستھان کو کرنا چاہئے ۔ بی جے پی یقینی ہی ایوینٹ مینجمنٹ کے لئے مشہور ہے ۔ ابھی ٹیکہ کاری محدود حلقہ میں ہو رہا ہے ۔مکمل تحفظ ٹیکہ ابھی ریسر چ معائنہ میں ہے ۔ پھر بھی کورونا اوراس کی ویکسین جیسے حساس معاملے میں بھی بی جے پی سیاست پر آمادہ ہے ۔

وہ اپنے تشہیری مشینری سے سچائی کو دبانا چاہتی ہے ۔عوام کو بھروسہ میں لئے بغیر وہ اپنے آپ کو سبھی کی نگاہوں میں بڑھ چڑھ کر دکھانا چاہتی ہے ۔ بی جے پی کو بے تشہیری مشینری کے ذریعہ عوام کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی خطرناک کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button