قومی خبریں

کورونا کو قابو کرنے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے،وزیر صحت ستیندر جین

وزیر صحت ستیندر جیندہلی میں کورونا کے اضافی کیسز پر ستیندر جین نے کہا

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) دہلی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے درمیان وزیر صحت ستیندر جین نے لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا لاک ڈائون کرکے دیکھا گیا تھا اس کے پیچھے ایک فکر تھی۔ اس وقت کسی کو نہیں معلوم تھا کہ وائرس کیسے پھیلتا ہے۔

اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ متاثر ہونے سے لے ختم ہونے تک 14دن کا سلسلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ماہر کو یقین تھاکہ اگر 21 دن تک بند کردیا گیا تو وائرس پھیلنا بند ہوجائے گا۔ لہٰذا لاک ڈاؤن بڑھتا ہی گیا ، لیکن اس کے باوجود کورونا ختم نہیں ہوا۔

دہلی کے وزیر صحت کے مطابق لاک ڈاؤن حل نہیں ہے۔دہلی میں کورونا کی صورتحال پر گفتگو کے دوران ستیندر جین نے کہا کہ کئی دنوں سے تقریبا ڈھائی فیصد تک کورونا کیسز میں اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کیسزپہلے کم تھے ان میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے جانچ میں بہت اضافہ کیا ہے۔ اب روزانہ 80-90 ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ ہم ملک کی اوسط جانچ سے 5 گنا زیادہ ٹیسٹ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button