قومی خبریں

کورونا کی تیسری لہر ضرور آئے گی، ا سے ٹالانہیں جاسکتا : کووڈ19 پر مرکز کے سینئر سائنسی مشیر کادعویٰ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کی بے قابو رفتار اور اس کے نئے معاملات روزانہ ساڑھے تین لاکھ کو عبور کرنے کی وجہ سے ملک کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔ کرونا کی خطرناک دوسری لہر انتہائی مہلک ثابت ہورہی ہے، جس میں روزانہ ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افراد موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں۔ اس دوران مرکزی حکومت کے اعلی سائنسی مشیر وجے راگھون نے بدھ کے روز تیسری لہر سے متعلق انتباہ دیا اور کہا کہ یہ ضرور آئے گی۔

راگھون نے کہا کہ وائرس انفیکشن کے بہت سارے معاملات ہیں، اس لئے اس وقت یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا کی تیسری لہر کب آئے گی لیکن یہ ضرور آئے گی، لہذا ہمیں نئی لہر کی تیاری کرنی چاہئے۔وزارت صحت کی پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کو روکا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اس نئے کورونا لہر کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمیں ایک نئی لہر کی تیاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی کی بھی ضرورت ہوگی۔دوسری جانب نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹروی کے پال نے کہا ہے کہ یہ بیماری جانوروں کے ذریعہ نہیں پھیلتی، بلکہ اس کا انفیکشن انسان سے انسان میں پھیل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button