تلنگانہ کی خبریں

کورونا کی دوسری لہر کیلئے اویسی نے وزیر اعظم مودی کوٹھہرایا ذمہ دار

کہا لاشیں جلائی جا رہی ہیں اور ان کوخوشبو آ رہی ہے

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہو جانے کے بعداے آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اویسی نے کہا کہ صرف اور صرف وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں کورونا وبا کو قابو نہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ اویسی نے کہاکہ پچھلے سال آپ نے لوگوں کو تھالی اورتالی بجانے کو کہا ۔ اس سے کیا ہوا کیا کورونا ملک سے بھاگ گیا؟۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کیوں نہیں کیا؟

کیا مرکزی حکومت اس وقت سے سو رہی تھی، ملک کے دارالحکومت دہلی میں آکسیجن کی کمی کیوں ہے؟ اگر ہم خود کفیل ہندوستان ہیں تو پھر ہم سعودی عرب، روس اور دوسرے ممالک سے کیوں مدد لے رہے ہیں۔اویسی نے کہاکہ مرنے والوں کو دفن کیا جارہا ہے، لاشوں کو جلایا جارہا ہے اور انہیں (مودی سرکار کو) خون کی خوشبو آ رہی ہے۔ مودی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

اویسی نے کہا کہ اگر ہمارے پاس ایم پی فنڈ ہوتے تو ہم لوگوں کو آکسیجن یا دوائیں دے سکتے تھے، لیکن اب کچھ نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار پی ایم کیئرس فنڈ سے رقم نکالے اور ریاستی حکومتوں کو دے، تاکہ وہ کرونا ٹیکہ لگانے میں تیزی لائیں۔ اویسی نے سوال اٹھایا کہ ان دنوں ملک میں کورونا ویکسین کی کمی کی بات کی جارہی ہے۔ اگر یہ معاملہ ہے تو پھر فائزر کمپنی کو ہندوستان میں ویکسین لانچ کرنے کیلئے پہلی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button