قومی خبریں

کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جی 7 کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ نہیں جائیں گے مودی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے ماہ جی7 کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے جی 7 کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم مودی کو دئے گئے دعوت نامے کی تعریف کی ہے لیکن کووڈ19 کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جی 7 کانفرنس میں وزیر اعظم ذاتی طور پر موجود نہیں ہوں گے۔

کارن وال میں بورس جانسن کی صدارت میں رواں سال ہونے والی جی 7 کانفرنس میں ہندوستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔اس سے قبل ان چاروں لیڈران کے درمیان 12 مارچ کو ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی، جو ان ممالک کے رہنماؤں کے مابین پہلی میٹنگ تھی۔ جی 7 میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button