بین ریاستی خبریں

کورونا کے پیش نظر پونے میں لاک ڈاؤن کا اعلان

ممبئی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر پونے میں سات دن کا جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ ضرورت خدمات کو لاک ڈاؤن سے باہر رکھا گیا ہے۔ حکم کے مطابق اگلے سات دن تک بار ، ہوٹلوں اور ریستوراں بند رہیں گے۔ تاہم ہوم ڈلیوری کے لیے رعایت دی گئی ہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق شادی اور آخری رسومات کے سوا تمام پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ہدایت نامہ کے مطابق ایک شادی میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شریک ہوسکتے ہیں اور 50 افراد جنازے میں شریک ہوسکتے ہیں۔ حکومت کا یہ حکم کل سے نافذہوگا۔ پونے ڈویڑنل کمشنر نے یہ اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں ہر روز سب سے زیادہ کورونا انفیکشن کے کیسز آ رہے ہیں۔

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا کے 43 ہزار 183 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 28 لاکھ 56 ہزار 163 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 28 مارچ کو انفیکشن کے سب سے زیادہ 40 ہزار 414 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button