جرائم و حادثات

کوسمبہ گاؤں : سڑک کنارے سونے والے15 مزدور بے قابو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک

سورت:(اردودنیانیوز) گجرات کے سورت کے قریب المناک واقعہ میں آج صبح ٹرک کی زد میں آکر پندرہ مہاجر مزدور کچل گئے۔ اس سانحے میں ایک بچی کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ سورت سے 60 کلومیٹر دور واقع کوسمبہ گاؤں کے قریب آج صبح سویرے پیش آیا۔

درمیانی رات کے آس پاس ایک تیز رفتار ڈمپر، گنا لدے ایک ٹریکٹر- ٹرالی سے تصادم کے بعد غیر متوازن ہو کر ان مزدوروں کے اوپر چڑھ گئی۔ ان میں سے 12 کی تو موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آٹھ زخمیوں میں سے تین نے سورت کے اسمیمیر اسپتال میں دم توڑ دیا۔

سڑک پر ایک ڈمپر ٹرک سوئے مزدوروں کے اوپر بھاگ گیا جس سے 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کچھ زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے آٹھ میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران ہلاک ہوگئے۔

مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے لٹکے ہوئے گنے کو ٹکراتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے بظاہر گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس پر الزام ہے کے حادثہ کے وقت نشہ کی حالت میں تھا۔ وہ بھی اس حادثے میں زخمی ہوا تھا اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوئیٹ کیا،‘سورت میں ایک ٹرک حادثہ میں لوگوں کی موت المناک ہے ۔ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیتیں۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں’۔حادثہ میں ہلاک ہونے والے اہل خانہ کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپیے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

  ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button