
گوہاٹی:(اردودنیا.اِن)کووڈ19 کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پانے کی کوشش میں آسام حکومت نے فوری طورپر منگل کی صبح 8 سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک آرڈر میں کہا ہے کہ کرفیو یکم مئی تک نافذ رہے گا۔
چیف سکریٹری جشنو بڑوا کے دستخط شدہ اس حکم کے مطابق آسام میں کووڈ19 کی صورتحال کا جائزہ لینے پر پتہ چلا ہے کہ ریاست میں کووڈ 19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آسام کے تمام اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا۔ بنیادی طور پر ہنگامی خدمات کو اس سے مستثنیٰ کیا جائے گا۔
لوگوں کو کرفیو کے دوران کسی ہنگامی صورتحال کے سوا آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ریاستی حکومت نے شام کے چھ بجے تک تمام بازار اور دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے اور ہر ایک کے لئے ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے۔ آسام میںپیر کو انفیکشن کے 3137 کیس رپورٹ ہوئے، 240670 متاثر ہوئے جبکہ 15 مزید مریضوں کی موت ہوگئی۔



