بین ریاستی خبریں

کوویڈ۔۱۹؍کیسز میں اضافہ:ایوت محل اورامراؤتی میں لاک ڈاؤن

کوویڈ۔۱۹؍کیسز میں اضافہ:ایوت محل اورامراؤتی میں لاک ڈاؤن


ممبئی: (اردودنیا.اِن) حکومت مہاراشٹرنے ریاست کے دواضلاع ایوت محل اورامراؤتی میں کویڈ۔۱۹؍مریضوں کی تعدادمیں بھاری اضافہ کے پیش نظرلاک ڈاؤن کااعلان کیاہے۔سوشل میڈیاپردی گئی جانکاری کے مطابق ۷؍دنوں کے وقفہ کے بعدریاست میں کویڈ۔۱۹؍کے ۵؍ہزارنئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ایوت محل اورامراؤتی اضلاع اس معاملہ میں زیادہ متاثرہونے پران ریاستوں میں دوبارہ لاک ڈاؤ ن کااعلان کیاگیاہے۔خبروں کے مطابق امراؤتی میں لاک ڈاؤن کی مدت سنیچرسے پیرتک مقررکی گئی ہے۔

شیلاش نول،کلکٹرامراؤتی نے عوام سے سرکاری ہدایات پرسختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ مذکورہ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں ۵؍سے زیادہ اشخاص کے ایک جگہ جمع ہونے پرپابندی عائدکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button