بین ریاستی خبریں

کوویڈ کیئر سنٹر سے 20 کرونا پازیٹیو مریض ہوئے فرار،محکمہ میں ہلچل

دہرادون:(اردودنیا.اِن)اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع کے نریندر نگر کے گورنمنٹ جوائنٹ سمن اسپتال میں قائم کوویڈ کیئر سنٹر سے 20 کرونا پازیٹیو فرار ہوگئے۔ رات گئے اسپتال کے اہلکاروں کو ان کے فرار ہونے کا پتہ اس وقت چلاجب 20 کورونا پازیٹیو مریض کم تھے۔ واقعے کی اطلاع کے فورا بعد ہی متعلقہ حکام نے موقع کا معائنہ کیا۔ نریندر نگر ہسپتال کے سی ایم ایس نے مفرور کرونا مریضوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی کے پیش نظر اسپتال میں پولیس فورس بھی تعینات کردی گئی ہے۔17 اپریل کو ڈی ایچ سی سی ، نریندر نگر سے 38 میں سے 20 کرونامریض فرار ہوگئے، جس کا علم ضلع اسپتال انتظامیہ کو نہیں ہوسکا ۔ فرار ہونے والے مریضوں میں اتراکھنڈ سے 2 ، راجستھان سے 7 ، اتر پردیش سے 4 ، ہریانہ سے 3 اور اڑیسہ کے 4 شامل تھے۔

رات کے وقت جب اسپتال کا عملہ کھانا دینے کوویڈ سنٹر گیا، تو 20 مریض کم نظر آئے ، جس کے بعد اسپتال میں ہلچل مچ گئی ۔ ہری دوار جانے والی گاڑیوں میں ان کی تلاش جاری ہے ، اور ان کے موبائل نمبر بھی ٹریس کئے جارہے ہیں ، تاحال ان لوگوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح ہوکہ کوویڈ کیئر سنٹر کی سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

سی ایم او نے کہا کہ انہیں کورونا مریضوں سے ایسی توقع نہیں تھی، لیکن ان کافرار ہوجانا افسوسناک ہے ۔یہ پہلا موقع ہے جب کورونا مریضوں کی ایسی حرکت سامنے آ ئی ہے ۔وبائی ایکٹ کے تحت مفرور مریضوں کے خلاف مقدمہ درج کاروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button