تلنگانہ کی خبریں

کوویڈ کے علاج کیلئے ڈی آرڈی او کی موثر دوا، آئندہ ہفتہ متعارف کی جائے گی

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز کی جانب سے وزارت دفاع ڈی آر ڈی او کے اشتراک سے کوویڈ متاثرین کے علاج میں استعمال ہونے والی ٹو ڈی جی دوا کوآئندہ ہفتہ متعارف کیاجائے گا۔ پاؤڈر کی شکل میں ایک سیچٹ میں اس کو جاری کیا جائے گا۔ ڈی آر ڈی او کے عہدیداروں نے بتایا کہ10ہزار خوراکوں کی پہلی کھیپ اگلے ہفتے دستیاب ہوگی جو کورونا متاثرین کو دی جائے گی۔

حیدرآباد سمیت مختلف مراکز میں جلد ہی 2-ڈائی آکسی-ڈی-گلوکوز (2-ڈی جی) کی پیداوار شروع ہوگی۔ اس دوا کو ڈی آر ڈی او کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز نے ڈاکٹر ریڈی کی لیبارٹریز کے تعاون سے تیار کیا ہے۔حیدرآباد کی ڈی آر ڈی او نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس پاؤڈر کو تیار کیا ہے جس کو پانی میں ملاکر پینے سے تین چار دن میں کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔ ڈرگ کنٹرول ایجنسی آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ تیار کردہ 2-ڈائی آکسی-ڈی-گلوکوز (2-ڈی جی) دوا کو ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

درمیانی سطح سے شدید سطح کے کورونا مریضوں کے لئے یہ دوا استعمال کی جائے گی۔وزارت دفاع نے کہا کہ اس سے کورونا مریضوں کو تیزی سے صحت یاب ہونے اور مصنوعی آکسیجن پر انحصار کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملے گی۔بہت سے کورونا مریضوں کو آکسیجن پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔توقع ہے کہ اس دوا سے بہت سی قیمتی جانیں بچ جائیں گی ۔

گذشتہ ایک سال کے دوران اس کے تین تجربے کئے گئے جس میں یہ داو کافی کامیاب ثابت رہی۔تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کورونا کے مریضوں کو یہ دوا پلائی گئی تھی جو صحت مند ہوگئے۔ دوا کی قیمت 500 تا 600 روپے رکھنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button