بین الاقوامی خبریں

کوویڈ-19:عُمان میں بنگلہ دیش، پاکستان،بھارت سے آنے والے مسافروں کے داخلےپر پابندی

دبئی:(ایجنسیاں)خلیجی سلطنت عُمان نے کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت ، پاکستان اوربنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔عُمان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ہفتہ 24 اپریل سے ہوگا۔

 

عُمان میں کروناوائرس کے کیسوں کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔وزارت صحت کے مطابق بدھ تک ملک میں تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 183770 ہوگئی ہے۔ان میں سے 163750 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1926 وفات پا چکے ہیں۔عُمانی حکام نے حال ہی میں رمضان المبارک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کی ہے۔
حکومت نے رمضان کے آغازمیں لوگوں کی گھر سے باہر نقل وحرکت اور گاڑیاں چلانے پر دوبارہ پابندی عاید کردی تھی۔اس کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیوں ،رمضان میں افطار کے اجتماعات اورخیمے لگانے پر بھی پابندی عاید کردی گئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button