اسپورٹس

کوہلی نے ہندوستان کو ایک مضبوط ٹیم بنا دیا ہے جو کبھی دباؤ میں نہیں آتی ہے: ناصرحسین

کوہلی نے ہندوستان کو ایک مضبوط ٹیم بنا دیا ہے جو کبھی دباؤ میں نہیں آتی ہے: ناصرحسین

انگلینڈ

لندن ،26؍جنوری (اردودنیا.ان) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی نے ہندوستان کی موجودہ ٹیم میں کبھی بھی ہار نہ ماننے کی ہمت پیدا کی ہے اور وہ میدان کے اندر یا باہر کسی بھی مشکلات سے پریشان نہیں ہوتی ہے۔کپتان کوہلی اور کچھ اہم کھلاڑیوں کی چوٹ کے باوجود ہندوستان کی ناتجربہ کار ٹیم اجنکیا رہانے کی قیادت میں آسٹریلیا کوچار میچوں کی سیریزمیں 2-1 سے کامیابی حاصل کی ۔

حسین نے انگلینڈ کو5 فروری سے چنئی میں شروع ہونے والی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سخت چیلنج کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں 36 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد سیریز میں کامیابی حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔

جس کا اہم بولنگ اٹیک زخمی ہو گیا تھا اور اس کے باوجود بھی وہ میدان کے اندر اور باہر ایک الگ جذبے کے ساتھ کھیلے اور اپنے اوپر دباؤ نہیں ہونا دیا۔ حسین نے کہا کہ ہندوستان اب ایک مشکل ٹیم بن گئی ہے اور میرے خیال میں کوہلی نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button