تلنگانہ کی خبریںسرورق

کھمم ‘ ورنگل انتخابات نے 5 ٹیچرس کی جان لے لی‘ 600 ٹیچر س متاثر

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کھمم اور ورنگل میں مجالس مقامی کے انتخابات نے 5 ٹیچرس کی جان لے لی ہے۔ الیکشن ڈیوٹی انجام دینے کے بعد ٹیچرس کی طبیعت بگڑگئی اور وہ کورونا سے ابھر نہیں پائے۔ بتایاجاتا ہے کہ ورنگل اور کھمم میونسپل کارپوریشن انتخابات میں نلگنڈہ ، ورنگل اور کھمم کے گورنمنٹ ٹیچرس کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا ۔

تلنگانہ یونائٹیڈ ٹیچرس فیڈریشن کے مطابق کئی ٹیچرس کو انتخابی ڈیوٹی کی انجام دہی کے بعد کورونا کا ٹسٹ پازیٹیو رہا ہے۔ تاہم ان میں سے پانچ فوت ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کھمم ، ورنگل اور ناگرجنا ساگر میں الیکشن ڈیوٹی کے بعد تقریباً 500 ٹیچرس کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو رہا۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران تلنگانہ میں 120 سے زائد ٹیچرس کی موت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button