بین ریاستی خبریں

کیرل بی جے پی کاانتخابی منشور زہریلے وعدوں کاپلندہ:ششی تھرور

ششی تھرور
shashi-tharor

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے جمعرات کے روز کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے انتخابی منشور کونشانہ بنایااور کہا ہے کہ یہ دستاویز’لوجہاد پر زہریلے دعوؤں کاپلندہ‘ ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ این ڈی اے نے کیرالہ میں ایک منشور جاری کیا ہے جو ’لوجہاد‘ مخالفین سے چوری کیے جانے والے کھوکھلے وعدوں اور فلاحی منصوبوں پر زہریلے دعووں کامجموعہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کے روز کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کا منشور جاری کیا۔ اس میں،سبریمالاکے قانون اورلوجہاد کے خلاف قانون کے ساتھ ساتھ ،ہرخاندان سے کم از کم ایک رکن کی ملازمت اور ہائی اسکول کے طالب علموں کے لئے مفت لیپ ٹاپ سمیت متعدد وعدے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button